یوپی کے وزیراعلیٰ کا کمبھ میلے دعوت دینے کا انوکھا انداز

لوگوں کی شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے ریاستوں میں اپنے سفیر بھیجے

چنڈی گڑھ:اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے پریاگ راج کمبھ میلے میں معزز ہستیوں سمیت زیادہ سے زیادہ لوگوں کی شمولیت کو یقینی بنانے کےلئے اپنے وزرا کو سفیر کے طورپر ملک کی تمام ریاستوں میں بھیجا ہے،جو وہاں گورنر ،وزیراعلی ،سادھو سنتوں اور عوام کو اس اعلی ترین انعقاد کےلئے ان کی طرف سے مدعو کریں گے۔ایس سلسلے میں ہریانہ ریاست کو دعوت دینے کےلئے یوگی کے سفیر بن کر گئے ریاست کے وزیر خزانہ راجیش اگروال نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ وزیراعلی نے خصوصی طورپر اپنے کابینہ ساتھیوں کو ایک سفیر کے طورپر ریاستوں میں جانے کی ذمہ داری سونپی ہے جو وہاں کے گورنروں ،وزرائے اعلی،مذہبی نمائندوں ،دیگر معزز ہستیوں سے ذاتی طور پر ملاقات کرکے انہیں اور عوام کو کمبھ میلے میں آنے کےلئے مدعو کریں گے۔مسٹر اگروال نے بتایا کہ ملک کی خوشحال ثقافت کو زندہ کرنے کےلئے وزیراعظم نریندرمودی اور وزیراعلیٰ نے کو ایک بین الاقوامی اور ناقابل فراموش انعقاد بنانے کا عہد کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest