آٹھ نوجوانو ں کی شہادت ، مقبوضہ وادی میں ہڑتال

قابض ہندوستانی فوج کے مظالم اور کشمیریوں کی شہادت پر مشترکہ حریت قیادت کی اپیل پر مقبوضہ کشمیر میں آج مکمل ہڑتال کی جا رہی ہے۔مکمل ہڑتال کے باعث سڑکیں سنسان، کاروباری اور تعلیمی مراکز بند ہیں، گزشتہ روز قابض بھاہندوستانی فوج نے 8 کشمیریوں کو شہید کیا تھا۔ہڑتال کی اپیل سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک کی جانب سے دی گئی ہے۔مشترکہ حریت قیادت نے اپنے جاری کیے گئے بیان میں کشمیری نوجوانوں سے پرامن احتجاج کرنے کی اپیل کی ہے، ہندوستانی ریاستی دہشت گردی کے خلاف احتجاج جمعے کی نماز کے بعد کیا جائے گا۔گزشتہ روز پلوامہ، شوپیاں اور بارہ مولہ کے اضلاع میں ہندوستانی فوج نے 8 کشمیریوں کو شہید اور متعدد کو زخمی کر دیا تھا۔کشمیر میڈیارپورٹ کےمطابق قابض ہندوستانی فوجیوں نے 3 کشمیری نوجوانوں نصیر پنڈت، عمر میر اور خالد احمد کو ضلع پلوامہ کے علاقے ڈالی پورہ میں محاصرے اور سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا جبکہ ایک مکان کو بھی دھماکے سے تباہ کر دیا۔ادھر شوپیاں کے علاقے ہاندیو میں بھی ہندوستانی فوج کی طرف سے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران 3مزید کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest