یوگی حکومت کا بڑا فیصلہ، تاریخی شہر الہ آباد کا نام ’پریاگ راج‘ رکھنے کا فیصلہ

الہ آباد: یوگی حکومت نے ایک تاریخی شہر الہ آباد کا نام تبدیل کرکے ’’پریاگ راج‘‘ رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔اتر پردیش کے وزیرا علیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا کہنا ہے کہ بہت سے لوگوں کی خواہش ہے کہ ’’الہ آباد‘‘ کا نام تبدیل کرکے ’’پریاگ راج‘‘ رکھ دیا جائے تاہم اس معاملے پر اتفاق رائے کی صورت میں جنوری سے پہلے اس شہر کا نام تبدیل کردیا جائے گا۔دوسری جانب اپوزیشن جماعت کانگریس نے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ کے اس اعلان کی شدید مخالفت کی ہے۔واضح رہے کہ مغل بادشاہ اکبر نے 1575ء میں اس شہرکو الہٰ آباد کا نام دیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest