یوگی اور مایاوتی پر الیکشن کمیشن ہوا سخت ۔72 اور 48گھنٹے کے لئے انتخابی مہم میں حصہ لینے پر پابندی

الیکشن میں یوں تو متانازعہ بیانات کوئی نئی بات نہیں ہے مگر اس بار کے پارلیمانی الیکشن میں گھٹیا زبان کااستعمال زیادہ ہی ہو رہا ہے الیکشن کمیشن نے متنازعہ تقریروں کے ذریعہ مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملات میں اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور سابق وزیر اعلی اور بی ایس پی کی سربراہ مایاوتی پر بالترتیب 72 اور 48گھنٹے کے لئے انتخابی مہم میں حصہ لینے پر پابندی عائد کردی ہے۔کمیشن نے ان دونوں لیڈروں کو 16 اپریل کی صبح چھ بجے سے انہیں انتخابی مہم میں حصہ لینے‘ جلسہ عام کرنے ‘ روڈ شو منعقد کرنے ‘ میڈیا کے سامنے بیان دینے اور انٹرویو دینے وغیرہ پر پابندی لگائی ہے۔
کمیشن نے یوگی آدتیہ ناتھ کو نو اپریل کو میرٹھ میں قابل اعتراض اور متنازعہ تقریر کرنے کے معاملے میں نوٹس جاری کیا تھا جب کہ مایاوتی کو دیوبند میں سات اپریل کو اشتعال انگیز تقریر کے معاملے میں نوٹس جاری کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest