انسان کی درندگی کی انتہا۔75سالہ اندھی عورت کی عصمت دری

انسان درندہ بن چکا ہے اور اب وہ نوذائدہ بچی سے لیکر 80سال تک کی عورتوں کو نہیں بخش رہا ۔اس انسان کی درندگی اتنی بڑھ چکی ہے کہ اس بار اس نے اندھی بوڑھی عورت کو بھی اپنی درندگی کا شکا ر بنالیا ۔اتر پردیش کے ہمیر پور ضلع میں ایک اندھی بے سہارا 75 سال کی بے سہاراخاتون گائوں میں ایک جھونپڑی میں رہتی تھی ۔ ملزم شخص نے اندھیرے کا فائدہ اٹھاکر اس کی آبروریزی کی ۔جب بوڑھی خاتون درد سے کراہ رہی تھی تو اتفاق سے ہائی وے سے گزر رہی ڈائل 100 پولیس کی ٹیم نے خاتون کے شور مچانے کی آواز سنی ، جس کے بعد پولیس کی ٹیم جائے واقعہ پر پہنچ گئی اور ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔ خاتون کی تحریر کی بنیاد پر ملزم کے خلاف پولیس نے کیس درج کرلیا ہے ۔ متاثرہ کو میڈیکل جانچ کیلئے اسپتال بھیج دیا گیا ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ بوڑھی خاتون کی باز آبادکاری کا بندوبست بھی کیا جارہا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram