جانئے کیوں روپڑا یہ بلے باز۔ورلڈ کپ میں ہوئی دھاندلے بازی

افغانستان کے وکٹ کیپر محمد شہزاد نےبے تحاشہ روتے ہوئے پریس کو بتایا کہ وہ فٹ ہیں پھر بھی ان کو ان فٹ بتاتے ہوئے ورلڈ کپ میں کھیلنے نہیں دیا اور انہیں ورلڈ کپ 2019 سے واپس بلا لیا گیا ہے۔
محمد شہزاد افغانستان کے وکٹ کیپر بلے باز ہیں اور وہ ٹیم کے لئے بلے بازی کی شروعات بھی کرتے ہیں۔انھوں نے اپنے ملک کی کرکٹ بورڈ پرالزام لگاتے ہوئے کہا کہ ان کو ان کی جگہ آنے والے دوسرے کھلاڑی کی کوئی اطلاع ہی نہیں دی گئی اور اچانک کہا گیا کہ واپس جائو تم ورلڈ کپ کے لئے ان فٹ ہوحالانکہ ورلڈ کپ کے پہلے دو میچوں میں وہ بری طرح سے ناکام رہے تھے۔ آسٹریلیا کے خلاف صفر اور سری لنکا کے خلاف وہ 7 رن ہی بنا سکے تھے۔لیکن افغانستان کرکٹ بورڈ نے اس الزام کو بے بنیاد بتایا ہے انہیں پاکستان کے خلاف وارم اپ میچ میں گھٹنے میں چوٹ لگی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest