عجیب و غریب:بیٹے نے باپ کی سالگرہ کا پوسٹر لگایا

نیوجرسی کے رہائشی کرِس فیری اپنی 62 ویں سالگرہ پر نہ رکنے والی مبارکباد کالز اور پیغامات کو دیکھ کر حیران اور پریشان ہوگئے۔ اس واقعے کی وجہ یہ ہے کہ ان کے بیٹے نے شہر کے ایک بڑے اشتہار (بِل بورڈ) پر اپنے والد کی تصویر اور ان کا فون نمبر لکھ کر لوگوں سے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دینے کی درخواست کی تھی۔اس کے نتیجے میں کِرس کو ہر لمحے کال موصول ہوئیں جن میں لوگوں نے فرطِ جذبات سے انہیں سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔ آخری وقت تک وہ 15000 کالز موصول کرچکے تھے اور ٹیکسٹ میسجز کی تعداد اس سے کہیں زیادہ تھی۔ پہلے کِرس کو چند اجنبی کالز موصول ہوئیں لیکن سوشل میڈیا پر بورڈ کی تصاویر جاری ہونے کے بعد لوگوں نے دھڑا دھڑ انہیں فون کرنا شروع کردیا۔ یہ اشتہار 6 سے 12 مارچ تک لگا رہا اور فلپائن ، آئرلینڈ، گوئٹے مالا، نیپال اور آسٹریلیا سمیت کئی ممالک کے باشندوں سمیت انہیں 15 ہزار افراد نے فون کیا اور سالگرہ مبارک کہا۔ جب کرِس فون اٹھاکر بات کرتے کرتے تھک گئے تو انہوں نے ہر کال کے جواب میں ایک وائس میسج ریکارڈ کروایا اور جس میں سالگرہ کی مبارک باد دینےوالا کا شکریہ ادا کیا گیا تھا۔کِرس نےبتایا کہ صرف منٹوں میں انہیں دس سے 600 ٹیکسٹ میسج موصول ہوئے اور اس کے بعد یہ سلسلہ بڑھتا ہی چلا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest