آخیر کو ن ہے مشہور بالی ووڈ اداکا رجس کی انیس سال بعد ٹوٹی تھی شادی

آج بالی ووڈ کے ایک ایسے اداکارکا یوم پیدائش ہے جو فلموں سے زیادہ اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے سرخیوں میں رہتا ہے ۔ بالی ووڈ اداکار ارباز خان آج اپنا 52 واں یوم پیدائش منارہے ہیں ۔ انہوں نے 1998 میں ملائیکہ اروڑہ سے شادی کی تھی ۔ وہیں شادی کے 19 برس بعد ان دونوں نے الگ ہونے کا فیصلہ کرلیا ۔ دونوں کے درمیان 11 مئی 2017 کو طلاق ہوا تھا ۔ یہ بالی ووڈ انڈسٹری کے سب سے شاکنگ ڈائیوورس میں سے ایک تھا ۔تقریبا ایک سال تک دونوں نے اس ٹوٹے ہوئے رشتہ پر کوئی بات نہیں کی ، لیکن کچھ وقت پہلے ہی اپنے اس رشتہ کے ٹوٹنے اور پھر زندگی میں آگے بڑھ جانے پر ملائیکہ اروڑہ اور ارباز خان باتیں کرتے ہوئے نظر آئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ہمارے لئے کافی مشکل تھا اور ہم نے کافی سوچ سمجھ کر یہ فیصلہ کیا ۔
وہیں ان کی ایکس وائف ملائیکہ نے بھی ایک شو پر کہا تھا کہ اس شادی میں میں اور ارباز دونوں ہی خوش نہیں تھے اور اس کا اثر گھر کے دیگر افراد پر بھی پڑ رہا تھا ۔اب طلاق کے دو سال بعد دونوں ہی اپنی زندگی میں آگے بڑھ چکے ہیں ۔ ایک چیٹ شو پر ارباز ، جارجیا سے اپنے رشتہ کی بات قبول بھی کرچکے ہیں ۔ بتادیں کہ جارجیا ، ارباز خان سے 22 سال چھوٹی ضرور ہیں ، لیکن ان دونوں کی جوڑی کافی اچھی نظر آتی ہے۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest