کیا ہے نیا کھانےمیں جانیں؟؟

دہی دودھ سے تیار کی جانے والی ڈیری پروڈکٹ ہے۔جو صدیوں سے انسانی غذاکا حصہ ہے۔صحت پر خوب مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔معالجین اسے جگر کی گرمی دور کرنے،موٹاپا کم کرنے،ہاضمہ ،دل ، دماغ،ہڈیوں اور دانتوں کی مضبوطی کے لیے مفید سمجھتے ہیں۔صحت کے ساتھ ساتھ چہرے اور بالوں کی خوبصورتی کے لیے بھی اسکا استعمال کیا جاتاہے۔دہی سادہ بھی کھایا جاتا ہے جبکہ تقریباً ہر کھانے میں دہی استعمال ہوتی ہے۔دہی کی لسی اور رائتےبہت پسند کیے جاتے ہیں۔
کیری کیوکمبر رائتہ
اجزاء۔
کھیرے کا چورا۔ ایک کپ
دہی۔ ایک کپ
کیری۔ آدھا کپ
پیاز(باریک کترا ہوا)۔ دو کھانے کے چمچ
نمک۔ حسبِ ذائقہ
پسی لال مرچ۔ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
ہری مرچ۔ ایک عدد
بھگار کے لئے۔
تیل۔ دو کھانےکے چمچ
زیرہ۔ آدھا چائے کا چمچ
رائی۔ آدھا چائے کا چمچ
ثابت لال مرچ۔ تین سے چار عدد
کری پتہ۔ چھ سےآٹھ عدد
ترکیب۔
کیری اور کھیرے کو کش کر کے پھینٹے ہوئے دہی میں مکس کر لیں۔
اب اس میں کٹی ہوئی ہری مرچیں،پسی لال مرچ اور نمک ڈال کر سرونگ پلیٹر میں نکال لیں۔
ایک فرائی پین میں زیرہ،رائی،کری پتہ اور ثابت لال مر چ شامل کر کے رائتہ پر بھگار لگائیں۔
کیری کیوکمبر رائتہ تیار ہے۔

کدو کا رائتہ
اجزاء۔
کدو ۔2/1 کلو
دہی ۔ایک کلو
نمک مرچ ۔حسب ذائقہ
پیاز(باریک کٹا ہوا)۔ ایک چھوٹا سا
کالی مرچ (پسی ہوئی)۔ چٹکی بھر
زیرہ ۔چٹکی بھر
دھنیا یا پو دینہ(باریک کاٹ لیں)۔ چند ڈنڈیاں
ترکیب۔
کدو کو کدو کش کر کے ابال لیں۔ اور ٹھنڈا کر کے نچوڑ لیں۔ دہی میں نمک مرچ زیرہ، سیاہ مرچ ڈالیں اور پیاز کدو کش کر کے شامل کر یں اور خوب پھینٹ لیں ۔ اب اس میں ابلا ہوا کدو شامل کر دیں ۔ اور اچھی طرح ملا لیں۔ اوپر کٹا ہوا دھنیا یا پو دینہ ڈال دیں۔کدو کا رائتہ سرو کرنے کے لیے تیار ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest