ویلفیئر پارٹی کی طلباء ونگ فریٹرنٹی مومنٹ نے جے این یو میں جیت درج کی۔آفرین فاطمہ نے کونسلر کے عہدے پر بازی ماری

ذاکر حسین

نئ دہلی:(نامہ نگار)ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے دہلی مرکزی دفتر پر گزشتہ روز جے این یو کے طلباء یونین کے الیکشن میں جیت درج کرنے والی آفرین فاطمہ کے اعزاز میں ایک استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس میں پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر قاسم رسول،دہلی کے صوبائی صدر سراج طالب،تنظیم سیکریٹری محمد عارف اخلاق کے علاوہ دیگر پارٹی عہدیداران موجود تھے۔اس موقع پر جے این یو طلباء یونین الیکشن میں فریٹرنٹی مومنٹ سے جیت درج کرنے والی آفرین فاطمہ کو مبارکباد پیش کی گئی۔غور طلب ہیکہ فریٹرنٹی مومنٹ ویلفیئر پارٹی کی طلباء ونگ ۔اس موقع پر فریٹرنٹی مومنٹ سے جنرل سیکریٹری کے عہدے پر بارہ سو ووٹ حاصل کر تیسری پوزیشن پر رہنے والے محمد وسیم بھی موجود تھے۔ان کے علاوہ دیگر طلباء بھی موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram