وزیر اعظم مودی اڈیسہ کیوں گئے؟

وزیر اعظم نریندر مودی فونی طوفان سے متاثراڈیشہ کے حالات کا جائزہ لینے کے لئے بھونیشور پہنچ گئے ہیں. دورے کے دوران وزیر اعظم متاثرہ صوبہ کے مختلف اضلاع کی صورت حال کا جائزہ لیں گے. یہ امید کی جارہی ہے کہ اس دوران وہ مرکز کے ذریعی اڈیسہ کی مدد کا اعلان بھی کر سکتے ہیں. ریاست کے وزیراعلی نوین پٹنائک ، مرکزی وزیر دھرمندر پردھان اور گورنر گنیشی لال نے بھونیشور ہوائی اڈے پر وزیر اعظم کا استقبال کیا. آپ کو بتا دیں کہ جمعہ کواڈیسہ میں آئے طوفان کی وجہ سے ریاست میں بھاری تباہی ہوئی ہے. اس فونی طوفان کی وجہ سےاڈیسہ کے 11 اضلاع کے 14،835 گاؤں میں تقریبا 1.08 کروڑ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 30 ​​سے ​​زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram