پانی کی سبیل کا افتتاح

جوائنٹس گروپ آف برھانپور کے زیراہتمام پروجیکٹ چیئرمین نریش سکھوانی کے توسط سے ڈاکٹر موتی رام ڈی سکھوانی اور محترمہ کے سی سکھوانی کی یاد میں پانی کی سبیل کاافتتاح کمل ٹاکیز کے سامنے ڈاکٹر ہرش ورما کے ذریعے کیاگیا،اس موقع پر رام دھاری متل،میہول جین،رجنی گٹانی ،منورماشرما اور عطااللہ خان وغیرہ موجودتھے، جوائنٹس گروپ آف برھانپور کے چیئرمین مہیندر جین نے کہاکہ ہماری تنظیم کسی نہ کسی شکل میں ثواب کے کام کرکے عوام الناس کوفیض پہنچارہی ہے، ڈاکٹر ہرش ورما نے کہاکہ شدت کی گرمی میں آنے والے شہری کواگرٹھنڈا پانی مل جائے تویہ اس کیلئے امرت کاکام کرتاہے، پروجیکٹ چیئرمین نریش سکھوانی نے کہاکہ سبیل میں صبح 10بجے سے رات 10بجے تک پانی کاانتظام رہے گا،اس موقع پر جناب رام دھاری متل نے سبیل کے پروجیکٹ چیئرمین نریش سکھوانی کا اعزازواستقبال کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest