مشہور صحافی اور شاعرہ ڈاکٹر وسیم راشد برطانیہ اور یوروپ کے دورے پرروانہ

سابق ایڈیٹر چوتھی دنیا اردو اور چیف ایڈیٹر صدا ٹوڈے نیوز پورٹل ڈ اکٹر وسیم راشد لندن اور یوروپ کے ادبی پروگراموں میں شرکت کے لئے لندن روانہ ہو رہی ہیں، ڈاکٹر وسیم راشد نہ صرف معروف اردو صحافی ہیں بلکہ وہ سنجیدہ شاعری میں بھی اپنی پہچان بنا چکی ہیں۔ وسیم راشد بہترین نظامت بھی کر تی ہیں۔ اس سے قبل بھی وہ متعدد بار بین اقوامی مشاعروں اورسیمیناروں میں شرکت کر چکی ہیں۔ لندن میں مجاز اکادمی اور ساکشی آرٹ نے ان کو مشہور ادبی ترقی پسند اسکالر حیدر طبا طبائی کی یاد میں منعقد سیمینار اور مشاعرےمیں مدعو کیا ہے جو 26جولائی کو نہرو سنیٹر میں منعقد ہوگا۔ محترمہ سدھا شرما اس پروگرام کی کنوینز ہیں۔ جرمنی میں ہیومن ویلفیئر آرگنائزیشن کے چیئر مین سید اقبال حیدر نے بھی ان کو سیمینار اور مشاعرہ کے لئے مد عو کیا ہے۔ وہ باالترتیب جرمنی،فرانس،اسپین، ہا لینڈ اور آسڑیا کے مختلف ادبی پروگراموں میں شرکت کرینگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest