وقف بورڈ کے چیئرمین کا اماموں کو تحفہ دینے کا ارادہ

امانت اللہ خان کادوبارہ وقف بورڈ کے چیئرمین بنتے ہی وقف بورڈ کے اماموں کی تنخواہ دوگنا کرنے کا فیصلہ

اوکھلا حلقہ کے ممبراسمبلی امانت اللہ نے پھر سے دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ عام آدمی پارٹی کامسلم چہرہ اور اوکھلا کے مشہور و معروف ممبراسمبلی امانت اللہ نے دوبارہ وقف بورڈ کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالتے ہی سب سے پہلے وقف بورڈ کے اماموں کی تنخواہ دوگنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آپ کو بتادیں کہ ممبراسمبلی امانت اللہ دوبارہ وقف بورڈ کے چیئرمین کا چارج سنبھالتے ہی ایکشن میں آگئے ہیں۔ یعنی اس وقت وہ پورے فارم میں نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے یہ عہد کیا ہے کہ جتنے بھی بدعنوان افسر ہیں ان کے خلاف کارروائی کرنی ہے، یہی وجہ ہے کہ مبینہ بدعنوان افسران پر کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔ وہیںدوسری طرف ائمہ کو بھی تحفہ دینے کی تیاری میں ہیں۔مصدقہ اطلاعات کے مطابق امانت اللہ خان نے عہدہ سنبھالنے کے بعد گزشتہ روزہوئی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا ہے کہ وقف بورڈ کے ماتحت جومساجد ہیں، ان کے ائمہ کرام کی تنخواہوں کودوگنا کیاجائے گا۔ روزنامہ ‘خبریں’ کے مطابق بورڈ کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا جاچکا ہے، جس کا محض سرکاری اعلان ہونا باقی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest