اخروٹ کھائیں، بلڈ پریشر بھگائیں

پینسلوانیا اسٹیٹ یونیورسٹی کے ماہرین کی یہ نئی تحقیق ’امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن‘ کے تحقیقی جرنل میں شائع ہوئی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ اخروٹ میں پولی فینولز نامی مرکبات پائے جاتے ہیں تو لوگوں کو دل کے امراض سے بچاتے ہیں اور بلڈ پریشر قابو میں رکھنے پر بھی مدد دیتے ہیں۔تجرباتی طورپر ماہرین نے 30 سے 65 سال تک کے 45 شرکا کوشامل کیا جو یا تو زائد وزن کے تھے یا موٹاپے کی فہرست میں شمار ہوتے تھے۔ تمام شرکا کو دو ہفتوں تک مشاہدے میں رکھا گیا ۔ انہیں خاص غذا دی گئی جس میں 12 فیصد کیلیوری سیرشدہ (سیچوریٹڈ) چکنائی سے لی گئی تھیں۔بتایا جاتا ہے کہ اخروٹ کھانے سے بلڈ پریشر بہتر رہتا ہے اور اگر بلڈ پریشر قابو میں رہے تو امراضِ قلب اور فالج (اسٹروک) کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest