وقت رہتے ووٹر لسٹ میں اپنے ناموں کی تصدیق، تصحیح واندراج کرائیں

النور سوشل کیئرفاؤنڈیشن کے تحت کھدرا میں منعقدہ ووٹر رجسٹریشن کیمپ میں نجیب ململی ندوی کا خطاب

لکھنؤ:ووٹر لسٹ میں ناموں کی تصدیق ، تصحیح اور نئے ناموں کے اندراج کے سلسلے میں T.G. ہاسٹل روڈ کھدرا میں واقع نصیر الدین صدیقی( عرف منا نیتا جی )کے مکان پر ووٹر بیداری کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ جہاں بڑی تعداد میں علاقہ کے مرد وعورت نے پہونچ کر آن لائن اپنے ناموں کی تصدیق کی اور جن کے نام ووٹر لسٹ میں موجود نہیں تھے ان سے فارم بھروا کر BLO کے پاس جمع کرائے گئے۔ اس موقع پر النور فاؤنڈیشن کے جنرل سکریٹری نجیب الرحمن ململی ندوی کنوینر آل انڈیا ملی کونسل مشرقی اترپردیش نے کہا کہ ووٹرلسٹ میں ناموں کی تصدیق وتصحیح اور اندراج کے لئے وقت اب صرف تین ہفتہ باقی رہ گئے ہیں۔ ہم نے اگر وقت رہتے بیداری کا ثبوت دیتے ہوئے اپنی اور اپنے محلے والوں کی فکر نہیں کی تو مستقبل میں اس کے برے نتائج کے خطرات بہت زیادہ ہیں۔ اس سلسلہ میں مساجد کے ائمہ ، علماء اور سماجی کارکنان کی یہ ملی اور دینی ذمہ داری ہے کہ وہ اس کام میں بڑھ چڑھ کر دلچسپی لیں اور ہر علاقہ میں اس کی مہم چلائیں تاکہ ہمارا ایک بھی ووٹ ضائع نہ ہوسکے۔ اس موقع پر علاقہ کے نوجوانوں نے گھر گھر جاکر لوگوں کو متوجہ کرکے کیمپ میں بھیجا ۔واضح رہے کہ اس علاقہ میں اکتوبر کے ماہ میں ہر اتوار کو صبح 11؍ بجے سے شام 6 بجے تک کیمپ کا نظم کیا گیا ہے۔ اس موقع پر نصیر الدین صدیقی (عرف منا نیتا)، حافظ مظاہر حسین ، ڈاکٹر عامر، محمد فیصل کے علاوہ میڈیکل کالج کے طلباء اور محلہ کے نوجوانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram