وارٹ کوہلی کاانکشاف، ایسا کیا کر بیٹھے تھے بیوی انوشکا شرماسے پہلی ملاقا ت میں:جانیں پوری خبر

نئی دہلی: ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما کے درمیان کتنا پیار ہے ہر کوئی جانتا ہے۔ بغیر کہے ہی دونوں ایک دوسرے کی باتوں کو سمجھ جاتے ہیں۔ دنوں کی ملاقات ایک ایڈ کے دوران ہوئی تھی اور پھر دونوں دوست بنے۔ اس کےبعد دوستی نے پیار کا رخ اختیار کرلیا۔ یہ جوڑی ہر وقت ایک دوسرے کے ساتھ کھڑی رہتی ہے۔ کوہلی بھی انوشکا شرما کی ہر بات کا احترام کرتے ہیں۔ان کا ماننا ہے کہ انوشکا کے آنے سے ان کی پوری زندگی ہی بدل گئی۔ آج دونوں کے درمیان جتنی اچھی کیمسٹری دیکھنے کو ملتی ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ انوشکا شرما سے ملنے سے پہلے وراٹ کوہلی کافی نروس تھے۔ اسی وجہ سے انہوں نے انوشکا شرما سے ایک غلط بات کہہ دی تھی۔ خود وراٹ کوہلی نے ایک ٹی وی شو میں اس کا انکشاف کیا۔پہلی بات چیت کے بارے میں پوچھنے پر کوہلی نے کہا کہ انہوں نے جو کہا تھا وہ شاید کہنا صحیح نہیں تھا۔ وراٹ نے انکشاف کیا کہ اس وقت انوشکا ہیلس پہنے سیٹ پر پہنچی تھیں جس سے وہ ان سے لمبی نظر آرہی تھیں۔جس پر کوہلی نے کہا کہ کیا آپ کو اس سے بھی اونچی ہیلس نہیں ملی۔ ان کے منھ سے یہ بات سن کر انوشکا نے کہا کہ ‘ایسکیوز می’ جس پر کوہلی نے بات کو سنبھالتے ہوئے کہا کہ وہ مذاق کر رہے تھے۔ وراٹ کوہلی نے کہا کہ ان کا وہ مذاق اس وقت کافی عجیب ہوگیا تھا۔ ایک مذاق کے ساتھ شروع ہوئی ان کی دوستی نے 2017 میں رشتے کا نام لے لیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram