یوپی: سون بھدر کے متاثرین سے ملنے جا رہیں پرینکا گاندھی کو حراست میں لیا

نئی دہلی: اتر پردیش کے سون بھدر میں متاثرہ فیملیوں سے ملنے جا رہیں کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ان کو اس سے پہلے راستے میں ہی روک لیا گیا تھا، جس کی مخالفت میں وہ مرزاپور میں ہی دھرنے پر بیٹھ گئی تھیں۔این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، حراست میں لئے جانے کے بعد پرینکا گاندھی نے کہا کہ مجھے سون بھدر جانا ہے۔ جہاں یہ لے جائیں‌گے، وہاں جاؤں‌گی۔غور طلب ہے کہ بدھ کو ریاست کے سون بھدر ضلع میں زمین تنازعہ کو لےکر ہوئے تشدد میں 10 لوگوں کی موت ہو گئی تھی، جبکہ 24 سے زیادہ لوگ زخمی ہو گئے تھے۔یوپی کی اجئے سنگھ بشٹ حکومت کے ذریعے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کو سون بھدر جانے سے جبراً روکنا جمہوریت کی توہین ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram