یوپی بورڈ کے نتائج کا اعلان :کانپورکےگوتم رگھونشی نے دسویں میں کیا ٹاپ

یوپی بورڈ 10 ویں میں ٹاپ کرنے والے گوتم رگھونشی نے 97.17فیصد کے ساتھ اترپردیش میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ جبکہ شیوم نے 97 فیصدی نمبروں کے ساتھ دوسرا مقام حاصل کیا۔اور تنوجا وشوکرما نے 96.83 فیصد نمبروں کے ساتھ تیسرا مقام حاصل کیا ۔
گوتم رگھونشی کانپورکے اونکاریشورایس وی این آئی سی جواہرنگرکالج کےطالب علم ہیں۔ گوتم کا کہنا ہےکہ وہ آئی آئی ٹی ممبئی سےانجینئرنگ کرنا چاہتے ہیں۔ اس کےبعد فوج میں بطورانجینئرداخل ہوکرملک کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔ گوتم روزانہ آٹھ سے 10 گھنٹے پڑھائی کرتے تھے۔ وہیں یوپی بورڈ انٹرمیڈیٹ میں باغپت کی تنوجا تومرنے پردیش ٹاپ کیا ہے۔ واضح رہے کہ اترپردیش ثانوی تعلیمی بورڈ نے ہفتہ کو سال 2019 کے 10 ویں اوربارہویں کے نتائج کا اعلان کردیا۔ 10 ویں کلاس کا رزلٹ جہاں 80.07 فیصد رہا، وہیں 12 ویں کے 70.06 طلبا نے امتحان پاس کیا ہے
دونوں ہی کلاس میں لڑکیاں اس باربھی لڑکوں سے آگے ہیں اور انٹرمیڈیٹ میں تینوں ٹاپر اس بار لڑکیاں ہی رہیں۔ 10 ویں کلاس میں 83.98 فیصد لڑکیاں اور76.66 فیصد لڑکوں کو کامیابی ملی ہے۔ قابل ذکرہے کہ اس بار58 لاکھ 6 ہزارطلبا وطالبات نے امتحان کےلئے درخواستیں دی تھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram