اقوام متحدہ میں مذہبی آزادی پر تقریر کریں گے ٹرمپ

واشنگٹن: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ہفتے اقوام متحدہ میں ایک تقریب کے دوران مذہبی آزادی پر تقریر کریں گے ۔ وائٹ ہاؤس نے منگل کے روز اس کی اطلاع دی ۔ وائٹ ہاؤس نے بیان جاری کر کے کہا، صدر ٹرمپ 23 ستمبر کو اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں مذہبی آزادی تقریب میں اپنے خیالات کا اظہار کریں گے ۔ بیان میں کہا گیا کہ مسٹر ٹرمپ عالمی برادری سے مذہب کی بنیاد پر لوگوں کے خلاف ہو رہے حملوں کو روکنے کے لئے ٹھوس قدم اٹھانے کی اپیل کریں گے ۔ واضح ر ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں سیشن کا آغاز 24 ستمبر سے ہو گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram