ٹرمپ کی پیشکش پرہندوستان بے نقاب ہو گیا: علی زیدی

وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ کشمیر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی کی پیش کش پر ہندوستان سرکار بے نقاب ہو گئی۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر حل کرنا نہیں چاہتا، عالمی دباؤ اتنا ہو گا کہ بھارت تنہا ہو جائے گا۔علی زیدی نے مزید کہا کہ کنٹرول لائن اور افغان سرحد پر سازشی عناصر امن نہیں چاہتے، یہ وہی عناصر ہیں جب صدر ٹرمپ نے ثالثی کی پیش کش کی ہے تو وہ کہتے ہیں ثالثی نہیں کرنے دیں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکا کا بہت کامیاب دورہ کر کے آئے ہیں، پاکستان کو سیکیورٹی مائنڈ سیٹ سے نکل کر اکنامک مائنڈ سیٹ کی طرح سوچنا ہو گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest