صحافی کی گمشدگی :شاہ سلمان نے جمال خشوگی کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر پر کہا ہے کہ سعودی عرب کے فرماں روا سلمان بن عبدالعزیز سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی ہے، شاہ سلمان نے جمال خشوگی کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا ہے اور وہ نہیں جانتے کہ لاپتا صحافی کے ساتھ کیا ہوا۔ٹرمپ کے مطابق سلمان کا موقف ہے کہ جمال خشوگی کی گمشدگی پر سعودی عرب ترکی کے ساتھ مل کر معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ لاپتا صحافی جمال خشوگی کے معاملے پر سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کے لیے وزیر خارجہ مائیک پومپیو کو ریاض روانہ کر رہا ہوں۔امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ گمشدہ صحافی کے معاملے کی وضاحت کے لیے وزیر خارجہ مائیک پومپیو کو فوری طور پر ریاض روانہ کیا جا رہا ہے جہاں وہ شاہ سلمان سے ملاقات کریں گے۔قبل ازيں امریکی صدر نے استنبول کے سعودی قونصل خانے میں صحافی جمال خشوگی کے قتل کیے جانے کی اطلاعات پر سعودی عرب کے خلاف سخت اقدامات کا عنديہ ديا تھا۔ جواباً سعودی عرب نے بھی جوابی رد عمل کی دھمکی دی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram