تیزر فتار ٹرک کی بس میں ٹکر،۶؍کی موت، متعدد زخمی

خراب روڈ اور خستہ حال گاڑی کے علاوہ متوازن ڈرائیور نہ ہونے کی وجہ سے حادثات ہوتے رہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اترپردیش کے بستی میں ہوئے حادثہ کی وجہ بھی خراب گاڑی ہی ہے۔ یعنی گاڑی خراب ہونے کی وجہ سے کچھ مسافر اترکر پیچھے سے دھکیل رہے تھے کہ پیچھے سے آرہی گاڑی نے ٹکر مار دی جس سے ان مسافروں کی موت ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق اتر پردیش میں ضلع بستی کے چھاؤنی علاقہ کے بستی-فیض آباد قومی شاہراہ کے بھدوئی گاؤں کے قریب الہ آباد سے بستی آ رہی پریاگ ڈپو کی بس میں دھکا لگا رہے آٹھ مسافروں کو ایک تیز رفتار ٹرک نے روند دیا جس میں چھ افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ مرنے والوں کی شناخت کی کوشش کی جارہی ہے ہیں۔ شدید زخمی دو افراد کو علاج کے لیے فیض آباد ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ الہ آباد سے بستی آ رہی پریاگ ڈپو کی بس بھدوئی گاؤں کے قریب خراب ہو گئی۔ بس اسٹارٹ کرنے کے لئے مسافر بس میں دھکا لگا رہے تھے کہ اسی دوران فیض آباد کی جانب سے آ رہے تیز ٹرک نے دھکا لگا رہے افراد کو روند دیا جس میں موقع پر ہی چھ افراد کی موت ہو گئی ۔ پولیس مرنے والوں کے شناخت کی کوششوں میں مصروف ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram