چار ٹرینوں سے 79حاجیو ں کا تیسرا قافلہ روانہ

مدھیہ پردیش اوربرھانپور کی خبریں مہ لقہ انصاری کے ذریعے )حج کمیٹی آف انڈیا سے سفر حج پر جانے والے عازمین حج کا تیسر ا قافلہ 17؍جولائی 2019بد ھ کو امرتسر دادرایکس پریس ،کوشی نگر ایکس پریس ،پون ایکس پریس اور فیروز پورممبئی پنچاب میل سے ممبئی کیلئے روانہ ہوا،جس میں 79حاجی ممبئی کیلئے روانہ ہوئے،جو 19؍جولائی جمعہ کو ممبئی سے مدینہ کیلئے روانہ ہوںگے،ریلوے اسٹیشن پر ضلع حج کمیٹی کے صدر حاجی متین اجمل ،نائب صدر ریاض الحق انصاری،سیکریٹری ایڈوکیٹ محمدحنیف،خازن ریاض فاروق کھوکر،سابق ایم ایل اے حمیدقاضی،مشرف خان انجمن خدام الحجاج کے سرپرست اعلیٰ سیّد طلعت تمجید بابامیاں،صوبائی حج کمیٹی کے ممبر نفیس منشاخان حافظ امین بخش وغیرہ موجودتھے، شہری علاقے کے 189افراداور دیہی علاقے کے 11؍افراد اسطرح کل 200؍افراد حج کیلئے برھانپور سے روانہ ہوچکے ہیں،اب برھانپور کے صرف 4حاجیوں کی روانگی باقی ہے جو 2؍اگست 2019کو روانہ ہوںگے،آج برھانپور سے ممبئی کیلئے روانگی میں 6سال کی ایک بچی حذیفہ بھی شامل ہے جس کو اپنے ماں باپ کے ساتھ حج کی سعادت نصیب ہورہی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest