پیٹرول ڈیزل ہواسستاجانیے آج کی قیمت؟؟

بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے گھریلو سطح پر بھی پٹرول کی قیمتیں کم ہوئی ہیں۔ہندوستان کے چار بڑے شہروں میں پٹرول کی قیمت 7 سے 10 پیسے کم ہوئی ہے۔ دہلی میں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 72.84 روپئے ہے۔ وہیں، ممبئی میں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 78.44 روپئے پر پہنچ گئی ہے۔اگر ڈیزل کی قیمتوں کے بارے میں بات کریں تو جمعرات کو ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت 10 پیسے کم ہوگئی ہے۔ اب دہلی میں ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت 66.66 فی لیٹر سے گر کر 66.56 روپئے فی لیٹر پر آ گئی ہے۔ وہیں، ممبئی میں 70 روپئے فی لیٹر کے نیچے قیمت آ گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest