عرس میں صندل اورچادر شریف کے ساتھ محفل سماع کا انعقاد آج

محمود قریشی ابن محبوب داداقریشی کے حوالے سے حاجی اعجاز احمد راہی نے بتایاکہ حضرت سیّد علیم الدین چشتی (گل مہرمارکیٹ)کاعرس مبارک الحاج عبدالباقی اشرفی اور الحاج احمد اشرف اشرفی کی سرپرستی میں اور جمعیۃ القریش برھانپورکے صدر شیخ مشتاق قریشی کی صدارت میں اپنی پرانی روایات کے مطابق آج 30دسمبر 2018بروز اتوار کو منایا جائیگا، موصولہ اطلاع کے مطابق آج 30دسمبر 2018اتوار کو بعد نماز ظہر مدرسہ قریشہ سے صندل نکالا جائیگااور آستانے پرپیش ہوگا،بعد نماز عشاء محفل سماع کے تحت صادق نغمی قادر اینڈپارٹی کے ذریعے ٹھیلہ پارٹی کا پروگرام پیش کیاجائیگا، منتظمین نے عوام سے اپیل کی ہے،کہ دونوں پروگراموں میں شرکت کرکے بزرگان دین کے فیوض وبرکات سے مالا ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest