ٹک ٹاک‘ پر پابندی کے خلاف اپیل ،سماعت 15اپریل کو

نئی دہلی : مدراس ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کرنے والی درخواست کی سماعت 15 اپریل کو سپرم کورٹ میں کی جائے گی ۔ غور طلب بات یہ ہے کہ مدراس ہائی کورٹ کی مدرئی بنچ نے گذشتہ تین اپریل کو اس ایپ کے ذریعہ فحش اور غیر مناسب مواد فراہم کئے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مرکز کو ’ٹک ٹاک‘ ایپ پر پابندی عائد کرنے کی ہدایت دی تھی، جسے ایپ کمپنی نے عدالت میں چیلنج کیا ہے۔ ہائی کورٹ نے میڈیا کو ’ٹک ٹاک‘ سے بنائی گئی ویڈیو کلپ نشر نہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ایپ کے ذریعہ صارفین چھوٹے ویڈیو بناتے ہیں اور ان کو شیئر کرتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram