ٹک ٹاک ویڈیو حادثہ:گولی لگنے سے ہوئی موت

قومی دارالحکومت دہلی میں 19 سال کے ایک نوجوان کا اس کے دوست نے مبینہ طور پر گولی مار کر قتل کر دیا۔ ہفتہ کی رات سلمان اپنے دوستوں سہیل اور عامر کے ساتھ کار سے انڈیا گیٹ گیا ہوا تھا۔ انڈیا گیٹ سے لوٹتے وقت کار چلا رہے سلمان کے بغل میں بیٹھے سہیل نے ایک دیسی پستول نکالی۔ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کی کوشش کے دوران سلمان پر نشانہ لگایا لیکن پستول سے نکلی گولی اس کے بائیں گال پر لگ گئی۔پولیس کے مطابق، عامر کریٹرا کار کی سیٹ پر بیٹھا تھا۔ یہ حادثہ بارہ کھمبا روڈ کے قریب رنجیت سنگھ فلائی اوور کے پاس ہوا۔پولیس نے بتایا کہ حادثہ کے بعد دونوں دوست ڈر گئے اور دریا گنج میں سہیل کے رشتہ دار کے گھر گئے اور خون سے لت پت کپڑے بدلے۔ رشتہ راد کے ساتھ وہ سلمان کو پاس کے اسپتال لے گئے، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest