بچہ چوری گروہ سرگرم ہے، محض افواہ ہے پولس کپتان نے آج دوبارہ میڈیا کے توسط اس کی تردیدی کی

۱۴؍اگست کی اشاعت میں آپ کے اسی محبوب روزنامے میں برھانپور کے پولس کپتان کی وضاحتی اپیل شائع کی گئی تھی،آج پولس کپتان جناب اجے سنگھ دوبارہ میڈیا کے سامنے روبرو ہوئے،اور گذشتہ دوماہ سے مختلف تھانوں اور مختلف دیہاتوں،شہروں میں اڑائی جارہی ان افواہوں کی تصدیق کے بعد سختی سے تردید کی ہے، اتوار 18؍اگست 2019کی شب میں تھانہ کوتوالی علاقے میں اس معاملے میں جمع ہوئے لوگوں کا حوالہ دیتے ہوئے دوبارہ کہاہے کہ یہ محض افواہ ہے، انہوں نے کہاکہ عوام میں بیداری لانے کا لائحہ عمل تیار کیاگیا ہے، جس کے تحت مختلف اسکولوں میں جاکر سمجھائش دی جارہی ہے،اور عوام کے ساتھ بھی ڈائیلاگ جاری ہے ،انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ شہر میں اور سوشل میڈیا پر دفعہ 144نافذ ہے، کوئی بھی شخص قانون کو اپنے ہاتھ میں نہ لیں،پولس ایسے عناصر کی کھوج میں ہے جوافواہ پھیلا کر ماحول کو گرم کر رہے ہیں افواہ پھیلانے والوں پر پولس جلد ہی شکنجہ کسے گی ،انہوں نے عوام سے امن وامان قائم رکھنے کی اپیل کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram