پوامہ جھڑپ:3 دہشت گرد سمیت ایک فوجی ہلاک

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ڈلی پورہ میں جنگجوؤں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان زبردت تصادم ہوا جس میں 3 جنگجو سمیت ایک فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق ضلع پوامہ میں موبائیل انٹرنیٹ کی خدمات کو بند کر دیا گیا ہے اور قصبہ پلوامہ میں کر فیوں کی پابند ی لگادی گئی ہےسرکاری ذرائع نے بتایا کہ پلوامہ کے ڈلی پورہ میں جنگجوؤں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز اور ریاستی پولیس نے مذکورہ علاقہ میں گزشتہ رات دیر گئے کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا۔ذرائع کے مطابق کے آپریشن جاری ہے جس میں اب تک تین جنگجو اور ایک فوجی اہلکار ہلاک جبکہ ایک عام شہری اور دو فوجیوں سمیت تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج و معالجہ کے لئے مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest