تیلی سماج کے 83جوڑوں کااجتماعی نکاح آج اندور میں

تیلی سماج کو منظم کرنے کے مقصد سے اور سماج کو فضول خرچی سے بچانے کے مقصد سے تیلی سماج کے 83جوڑوں کا 7واں اجتماعی نکاح آج 30دسمبر اتوار کو اندور میں اپنی سماجی روایات کے مطابق منعقد ہوگا، سماج سے وابستہ جناب ریاض فاروق کھوکر نے بتایاکہ اس میں ایم پی ،راجستھان ،مہاراشٹر ،یوپی سمیت دیگر صوبوں کے افراد شریک ہوں گے ، اس اجتماعی نکاح میں وزیراعلیٰ نکاح اسکیم کے تحت ملنے والے تمام فوائد کودلانے کی کوشش کے ساتھ سماج کے لوگوں سے ملے تحفے وتحائف نئے جوڑوں کو دیئے جائیں گے، شادی میں آتش بازی ،بنڈباجے اور شعبدے بازی (دکھاوے )پر پابندی رہے گی ،سماج کے تمام عہدے داران اور ذمے داران نے اس اجتماعی شادی میں شریک ہونے اور اجتماعی شادی کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest