تلنگانہ انتخابات: کانگریس کے سینئر لیڈر نے کہا، عظیم اتحاد کی کامیابی یقینی

حیدرآباد:تلنگانہ کانگریس کے سینئر لیڈ ر و سابق رکن پارلیمنٹ اور اے آئی سی سی کے سکریٹری و مدھو یاشکی گوڑ نے تلنگانہ میں ووٹنگ ختم ہونے کے بعد اور ایگزٹ پولس کو دیکھنے کے بعد اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ ریاست میں عظیم اتحاد حکومت تشکیل دے گا۔مدھو یاشکی گوڑ نےپارٹی ہیڈ کوارٹرس گاندھی بھون میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے یہ امید ظاہر کی ہے کہ جس طرح رائے دہی ہوئی ، اس پر غور کیا جائے تو اس بات کا پتہ چلتا کہ کانگریس زیرقیادت عظیم اتحاد کامیاب ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ سونیاگاندھی کے جلسہ پر عوام کا بہتر ردعمل حاصل ہوا ہے۔انہوں نے اگزٹ پولس پرسوال اٹھاتے ہوئے کہاکہ ماضی میں جو بھی اگزٹ پولس سامنے آئے وہ غلط ثابت ہوئے۔انہوں نے کہاکہ سابق رکن پارلیمنٹ ایل راج گوپال نے اپنے سروے میں اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ عظیم اتحاد کو تلنگانہ میں اقتدار حاصل ہوگا ، اسی لئے حکمران جماعت ٹی آرایس کے لیڈران ان کے سروے پرسوال اٹھارہے ہیں اور ان پر نکتہ چینی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ٹی آرایس نے تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں کامیابی کیلئے تمام طرح کی سازشیں رچی ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کے جلسوں کا اثر عوام پر پڑا ہے اور تلنگانہ میں عظیم اتحاد کی تشکیل ہوگی۔
انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ شکست کے خوف سے ٹی آرایس لیڈران ، کانگریس کے لیڈروں پر حملے کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں کانگریس کی لہر ہے۔پانچ ریاستوں میں ہوئے انتخابات میں سے چار ریاستوں میں کانگریس کو اقتدار حاصل ہوگا۔انہوں نے کہاکہ رائے دہی کے دن روہت ریڈی،ومشی چندریڈی پر حملے کئے گئے ۔حیدرآباد سے نظام آباد جانے کے دوران ان پر مٹ پلی کے قریب حملہ کیاگیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے قتل کی سازش کی گئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest