دوسری تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کے پہلے ۴؍ روزہ اجلاس شروع

وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے احاطہ اسمبلی پہنچنے سے قبل یادگار شہیداں تلنگانہ واقع گن پارک روبرو اسمبلی پہنچ کر شہیدان تلنگانہ کو خراج عقیدت پیش کیا

حیدرآباد:دوسری تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کے پہلے ۴؍ روزہ اجلاس کا آج سے شروع ہوگیا ہے۔ تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کی دوسری میعاد کا یہ پہلا اجلاس ہے جس کے لیے قانون ساز اسمبلی کی عمارت کی آہک پاشی کے علاوہ احاطہ میں سبزہ زار کو خوبصورت بنایا گیا۔ وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے احاطہ اسمبلی پہنچنے سے قبل یادگار شہیداں تلنگانہ واقع گن پارک روبرو اسمبلی پہنچ کر شہیدان تلنگانہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ وزیر داخلہ محمد محمود علی کے علاوہ پارٹی کے ارکان اسمبلی و کونسل نے بھی یادگار شہیدان پر خراج پیش کیاجس کے بعد وہ احاطہ اسمبلی کے لئے روانہ ہوگئے۔ اسمبلی کی کارروائی کاآغاز عبوری اسپیکر ممتاز احمد خان کی صدارت میں ہوا ۔عبوری اسپیکر شیروانی زیب تن کئے ہوئے تھے۔ سب سے پہلے ایوان کے لیڈر و وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ نے حلف لیا جس کے بعد تمام ارکان نے حلف لیا۔ان کے بعد خاتون ارکان اے ریکھا نائیک،ڈی انوسویا،جی سنیتا،ہری پریہ بنوتھ، پدما دیویندر ریڈی اور پی سبیتا اندراریڈی کو حلف دلایاگیا۔حرف تہجی کے لحاظ سے بعد ازاں تمام نومنتخب ارکان نے حلف لیا۔ٹی آرایس کی رکن ریکھا نائیک نے حلف لینے کے بعد وزیراعلی کے چندرشیکھررائو کے پائوں چھوئے۔ ۱۱۹؍ رکنی تلنگانہ اسمبلی میں جماعت واری موقف اس طرح ہے۔ٹی آر ایس ۸۸، کانگریس ۱۹، مجلس ۷، تیلگودیشم دو، بی جے پی ایک، آل انڈیا فارورڈبلاک ایک، نامزد رکن اینگلو انڈین ایک اور ایک آزاد۔ اسمبلی کے لئے نومنتخب چار ارکان کا دوسرے ایوانوں سے سابق میں تعلق رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram