تیج پال کی عرضی سپریم کورٹ میں مسترد

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے عصمت دری کے الزامات منسوخ کرنے سے متعلق تہلکہ میگزین کے صحافی ترون تیج پال کی عرضی آج مسترد کر دی ۔ جسٹس ارون مشرا کی قیادت والی تین رکنی بینچ نے بامبے ہائی کورٹ کی گوا بینچ کے فیصلے میں مداخلت کرنے سے انکار کرتے ہوئے نچلی عدالت کو سماعت چھ ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت دی۔گوا بنچ نے تیج پال کے خلاف عصمت دری کے الزامات طے کرنے کے سیشن جج کے فیصلے کو جائز ٹھہرایا تھا ۔ صحافی نے ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest