تیجسوی کا لوک سبھا الیکشن کے حوالے سے بڑا دعوی

لوک سبھا الیکشن جیتنے کے لئے آخری مرحلے میں لیڈران سخت محنت کر رہے ہیں ،کوئی بھی جماعت انتخابی مہم میں کسی کی بھی طرح کی کوئی غلطی نہیں کرنا چاہتی ہے . اس دوران ایک دوسرے پر الزام تراشیاں بھی جاری ہیں . اسی کڑی میں آر جے ڈی کے سربراہ لالو یادو کے چھوٹے بیٹے اور بہار اسمبلی میں اپوزیشن کے رہنما تیجسوی یادو نے این ڈی اے کو نشانہ بنایا ہے. تیجسوی یادو نے کہا کہ مرکز کی بی جے پی حکومت آہستہ آہستہ پسماندہ طبقات اور دلتوں کا ریزروشن ختم کررہی ہے، بی جے پی سےآئین کو خطرہ ہے.اس دوران انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی نتیش کمار نے اساتذہ کی خواہشات کے خلاف کام کیا ہے جو غلط ہے.انھوں نے مزید کہا بہار میں مہا گٹھ بندھن لوک سبھا کی 40 کی40 نشستوں پر کامیابی حا صل کرے گا .

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram