تیجسوی یادو کے غائب ہونے پرافواہوں کا بازار گرم

قومی جنتا دل کے سابق سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر رگھو ونش پرساد پر ساد سنگھ نے بہار کے سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو کی گمشدگی کے بارے میں ایک بڑا بیان دیا ہے۔رگھوسنگھ نے کہا ہے کہ انہیں اس بات کی جانکاری نہیںہے کہ تیجسوی یادو آج کل کہا ں ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ ممکن ہے کہ وہ ورلڈ کپ دیکھنے کے لئے گۓہوں ۔بہار میں مظفر پور میں 100 سے زائد بچوں کی موت کے بعد بھی، ابھی تک تیجسوی یادو کی جانب سے اب تک کو ئی بیان نہیں آیا ۔اس کے بعد ایسے سوال اٹھائے جا رہےہیں کہ ریاست میں اتنا بڑا واقعہ پیش آیااس کے بعد بھی یادو کا کہیں پتا نہیں ہیں۔گزشتہ 2 جون کو ان کی پارٹی کی جانب سےلالو پرشاد یادو کی سالگرہ کےموقع پرمنعقد ہونے والی تقریب میں بھی شامل نہیں تھے۔تاہم تیجسوی یادو نے سوشل میڈیا پر لالو پرساد یادو کو مبارکباد دی۔لیکن مظفرپور معاملے پرانھوں نےاب تک سوشل میڈیا پر کوئی بیان نہیں دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest