چھیڑ چھاڑ کرنے والے ملزم کو ایک سال قید بامشقت کی سزااور 500روپیہ جرمانہ

فرسٹ کلاس جوڈیشنل مجسٹریٹ محترمہ راکھی دیولیہ نے ایک خاتون کے ساتھ بری نیت سے چھیڑچھاڑ کرنے والے ملزم منشارام (25)ولد دادو(تھانہ نیپانگر )کو آج ایک سال قیدبامشقت کی سزاسناتے ہوئے 500روپیہ جرمانہ عائد کیاہے، پروسیکیوشن آفسر جناب سونیل کوریل نے بتایاکہ مورخہ18-09-14کو شام 4بجے فالیہ باکڑی میں فریادیہ اپنے گھر کے پیچھے کام کررہی تھی تبھی ملزم منشارام وہاں آگیا اور اس نے بری نیت سے اس کاہاتھ پکڑلیا اور اس کی پشتانی دبائی ،اس کے چلانے پر محلے کے لوگ اکٹھا ہوگئے لیکن ملزم بھاگنے میں کامیاب ہوگیا،مظلومہ نے اس واقع کی اطلاع اپنے گھروالوں کو دی جس کے بعد پولس میں رپورٹ درج کرائی، تھانہ نیپانگر کے آئی اوجناب سیتارام سولنکی نے تحقیقات کے بعد عدالت میں چالان پیش کیا، مذکورہ کیس میں عدالت میں موثر پیروی جناب سونیل کوریل نے کی، عدالت نے غوروخوض کے بعد ملزم کو ایک سال قید بامشقت کی سزاسنائی اور 500روپیئے کا جرمانہ عائد کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram