بزرگ شاعر سعید منتظر کی یاد میں بزم فراز ادب سوشل ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے تعزیتی نشست منعقد

دہلی: بزمِ فرازِ ادب سوشل ویلفیئر سوسائٹی نے اپنے دوست اور بزرگ شاعر سعید منتظر کی یاد میں بتاریخ ۲۰؍ فروری ۲۰۱۹ء بروز بدھ بوقت شام تقریباً پانچ بجے دہلی کے یمناوہار علاقہ میں تعزیتی نشست کرکے خراجِ عقیدت پیش کی۔جس میں استاد و معروف شعرا کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔تعزیتی نشست کی صدارت معروف شاعر ارشد ندیم نے کی۔جبکہ نِظامت دانش ایوبی نے کی اور ایڈووکیٹ ناصر عزیز بطورِ مہمانِ خصوسی موجود رہے۔ بزمِ فرازِ ادب کے چیئرمین سرفراز احمد فراز دھلوی نے سعید احمد منتظر کی ادبی خدمات پر روشنی ڈالی۔ ایڈووکیٹ ناصر عزیز نے تعزیتی کلام پیش کیا۔اور سبھی شعرا جیسے کہ راغب ککرالوی،ماسٹر نثار احمد، سرتاج امروہوی، قاصر سہسوانی،فرحت برنی، ماسٹر سلمان وغیرہ وغیرہ نے بھی نے اپنا کلام پیش کیا۔آخیر میں سعید منتظر کےلیے دعائے مغفرت کی گئی ۔ یہ اطلاع سرفراز حمد دہلوی نے دی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest