کیا ارروند کیجریوال نے شکست تسلیم کر لی ؟

لوک سبھا الیکشن کے آخری مرحلے سے ٹھیک پہلے دہلی کے وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال نے بھی دہلی کے نتائج پر اپنا اندازہ لگایا ہے. کیجریوال کے مطابق انہیں دہلی میں ساتوں سیٹ پر جیت کی امید تھی، لیکن آخری لمحوں میں پانسہ پلٹ گیا ، ایک انگریزی اخبار سے بات چیت کرتے ہوئے کیجریوال نے کہا کہ آخری وقت پر عام آدمی پارٹی کا سارا ووٹ کانگریس کو منتقل  ہو گیا. جب ان سے پوچھا گیا کہ ان کی پارٹی کو دہلی میں کتنی سیٹوں پر جیت ملے گی؟ تو انہوں نے کہا، ‘دیکھئے کیا ہوتا ہے، دراصل انتخابات کے 48 گھنٹے پہلے تک ہمیں لگ رہا تھا کہ ساتوں سیٹ پر عام آدمی پارٹی کو فتح ملے گی. لیکن آخری لمحوں میں تمام ووٹ کانگریس کو چلا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest