گلزار کے ساتھ پھرسے کام کرنا چاہتی ہیں:تبو

ممبئی:مشہور اداکارہ تبو فلم ساز گلزار کے ساتھ پھرسے کام کرنا چاہتی ہیں۔تبو گلزار کے ساتھ فلم ’ماچس‘ اور ’ہوتوتو‘ جیسی سپرہٹ فلموں میں کام کرچکی ہیں۔انہوں نے ایک بار پھرسے گلزار کے ساتھ کام کرنے خواہش ظاہر کی ہے۔1999میں ریلیز ہوئی فلم ہوتوتو گلزار کی بطور ہدایت کار آخری فلم تھی۔
تبو نے کہا کہ گلزار کے ساتھ پھر سے کام کرنا چاہتی ہیں ۔ان کی خواہش ہے کہ گلزار جلد ہی ایک فلم بنائیں اور اس فلم میں انہیں کام کرنے کا موقع دیں۔تبو نے اپنے فلمی کریئر کے دوران مختلف قسم کے کردار ادا کئے ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ انہیں گرے شیڈس والے کردار بے حد پسند آتے ہیں۔گرے شیڈس والے کرداروں کو ادا کرنا کچھ الگ طرح کا سفر ہوتاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest