بے حسوں کے ملک میں سواتی مالیوال بھوک ہڑتال پر ۔ہوگئیں بے ہوش

عصمت دری کے قصورواروں کو پھانسی کی سزا دینے کے مطالبے پر گزشتہ 13 دنوں سے راج گھاٹ پر بھوک ہڑتال کررہیں دہلی خواتین کمیشن (ڈي سي ڈبليو) کی صدر سواتی ماليوال اتوار کی صبح بیہوش ہو گئیں۔
محترمہ ماليوال کو ایل این جے پي اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محترمہ ماليوال صبح تقریباً سات بجے بیہوش ہوئیں۔
بھوک ہڑتال کے 12 ویں دن ہفتہ کے روز محترمہ ماليوال کی صحت میں مسلسل گراوٹ کے پیش نظر ڈاکٹروں نے انہیں فوری طور پر بھوک ہڑتال ختم کرنے کی صلاح دی تھی۔ ڈاکٹروں کے مطابق محترمہ ماليوال کا یورک ایسڈ خطرناک سطح پر پہنچ گیا ہے۔
اس دوران محترمہ ماليوال کا وزن سات سے آٹھ کلو گرام کم ہو گیا ہے۔ ان کے بلڈ پریشر اور شوگر کی سطح بھی معمول سے کافی کم ہو گئی ہے۔ ڈاکٹروں نے ان کی جانچ کرنے کے بعد انہیں فوری طور پر بھوک ہڑتال ختم کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ محترمہ ماليوال کے یورک ایسڈ کی سطح 10.1 ہے جو معمول سے کافی زیادہ ہے۔ یہ کافی خطرناک سطح ہے اور اس سے كڈني فیل ہو سکتی ہیں۔
محترمہ ماليوال نے عصمت دری کے قصورواروں کو پھانسی کی سزا دینے کا التزام کرنے سے متعلق ’دشا بل‘ آندھرا پردیش اسمبلی سے منظور کرنے کے لیے وزیر اعلی جگن موہن ریڈی کو ہفتہ کے روز خط لکھ کر مبارک بھی دی۔ انہوں نے کہا کہ ’’ایک طرف آندھرا پردیش حکومت کی یہ پہل قابل ستائش وہیں اس کے برعکس مرکزی حکومت کی خاموشی کافی تکلیف دہ ۔پر اس حکومت سے اور کیا توقع ہو سکتی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram