سوامی اگنی ویش نے یہ کیا کہہ دیا؟

برقع پر پابندی کے حوالے سے جاری بحث آہستہ آہستہ طول پکڑ رہی ہے. اب اس تنازعہ میں سماجی کارکن سوامی اگنی ویش بھی کود گئے ہیں. برقع پر پابندی لگانے کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس لباس پر پوری دنیا میں پابندی عائد کردینی چاہئے.سوامی اگنی ویش نے ایک پروگرام میں کہا کہ “برقع پردنیا بھر میں پابندی لگنی چاہئے. انھوں نے کہا کہ برقع میں عورتوں کو دیکھ کر ڈر لگتا ہے. ” آپ کو بتادیں کہ سری لنکا میں سیریل دھماکوں کے بعد برقع پہننے یا چہرہ چھپاکر چلنے پر پابندی لگ گئی ہے.اس سے پہلے برقع پر پابندی لگانے کے حوالے سے شیوسینا لیڈر سنجے راوت، بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اور بیگوسرائے سے امیدوار گری راج سنگھ، بھوپال سے بی جے پی کی امیدوار پرگیہ سنگھ ٹھاکر بھی بات کرچکے ہیں.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest