سہراب الدین انکائونٹر: سی بی آئی کی خصوصی عدالت کے جج کافیصلہ آج آنے کا امکان

ممبئی: سہراب الدین فرضی انکائونٹر معاملے میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت کے جج ایس جے شرمان آج بروز جمعہ اپنا فیصلہ سناسکتے ہیں،یہ بات یقینی طور پر تو نہیں  لیکن قومی امید کے ساتھ کہی جاسکتی ہے۔ قابل غور ہے کہ سہراب الدین فرضی انکائونٹر کیس کے دواہم گواہ اعظم خان اور مہیندر سنگھ جھالا نے اپنا بیان دوبارہ درج کرنے کی اپیل کی ہے ۔اس معاملے میں گواہوں کا کہنا ہے کہ ہمیں دھمکی دی گئی اور کہا گیا تھا کہ فرضی انکاؤنٹر کی سازش میں ملوث افسران کے نام نہ بتائیں۔ آپ کو بتادیں کہ سہراب الدین ، ان کی بیوی کوثر بی اور دست راست تلسی رام پرجا پتی فرضی انکاؤنٹر کیس پر تمام گواہوں کے بیانات اور ان سے جرح ۱۵؍ دن قبل مکمل ہوچکی ہے ۔گزشتہ روز اس کیس کے گواہ اور راجستھان کے گینگسٹر محمد اعظم نے خصوصی عدالت میں اپیل داخل کرتے ہوئے دفعہ ۱۶۴؍ کے تحت اپنا بیان دوبارہ درج کرنے کی درخواست کی ہے۔گواہ نے کیس کے ملزم آفیسر عبدالرحمٰن پر الزام لگایا کہ اس نے ممبئی میں بیان درج کرانے سے پہلے انہیں دھمکایا تھا ۔ گواہ کے بقول ملزم افسر عبدالرحمن کالے رنگ کی ایس یو وی کار میں آیا تھا اور ا س نے مجھے دھمکی دی تھی کہ میں اپنے بیان میں اس کیس سے بری ہوچکے افسران کا نام نہ لوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest