’’ڈاکٹرس ڈے ‘‘پر ڈاکٹر سہیل احمد اعظمی کی جانب سے مبارکباد

علی گڑھ :ماہرِ امراضِ نفسیات اور سابق صدر شعبۂ امراضِ نفسیات جے این میڈیکل کالج اے ایم یو علی گڑھ نے ڈاکٹرس ڈے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ’’ڈاکٹرس ڈے ہر سال یکم جولائی کو منایا جاتا ہے۔اس روز مشہور و معروف معالج ڈاکٹرودیان چندر رائے کی پیدائش ہوئی۔انھوں نے جس جذبے کے ساتھ خدمت خلق کی وہ اپنی مثال آپ ہے۔ بلاشبہ میڈیکل سائنس میں ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔قدرت نے انھیں ایسا ہنر بخشا تھا جس سے انھوں نے بڑے بڑے امراض کا کامیاب علاج کیا۔ انھوں نے عوام کی بے لوث خدمت انجام دی۔اسی مناسبت سے ان کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے ڈاکٹرس کی جانب سے یکم جولائی’’ ڈاکٹرس ڈے‘‘کی صورت میں منایا جاتا ہے۔اس سلسلے کا آغاز ہندوستان میں ۱۹۹۱ء سے ہوا۔آج کا یہ دن ڈاکٹرس کو ان کی ذمے داریوں کو مزید یاد دلانے کا دن ہے ۔ڈاکٹرس کی ذمے داری ہے کہ وہ مریضوں سے حسنِ سلوک سے پیش آئیں اور خدمتِ خلق کا جذبہ پیشِ نگاہ رکھیں۔یہ دن زمانے کو یہ بھی بتاتا ہے کہ سماج میں ڈاکٹرس کی کیا اہمیت ہے اس لئے ضروری ہے کہ ڈاکٹروں،مریضوں اور مریضوں کے تیمار داروں کے بیچ ایک ایسا رشتہ قائم رہے جس سے سماج میں ڈاکٹرس کے لئے مثبت خیال قائم رہے اور ڈاکٹرس اپنے فرائض کو سمجھتے ہوئے مریض کا حسنِ سلوک کے ساتھ علاج کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest