جالون میں داروغہ نے خودکشی کی، تین دن پہلے ہی بیٹے کی شادی کی تھی

جالون: اترپردیش کے جالون میں واقع ایک پولیس سب انسپکٹر نے ابھی تین دن پہلے ہی اپنے بیٹے کی شادی کرائی تھی، لیکن بیٹے کو کیا خبر تھی کہ ایک خوشی کے بدلے اتنا بڑا غم ملے گا۔ تفصیلات کے مطابق اترپردیش کے ضلع جالون کے اورئی کوتوالی علاقہ میں پولیس کے سب انسپکٹر نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ تین دن پہلے ہی ان کے بیٹے کی شادی ہوئی تھی۔پولیس ذرائع نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ دھریندر سنگھ راٹھور کانپور دیہات علاقہ میں داروغہ کے عہدہ پر تعینات تھے۔ وہ بیٹے کی شادی کے موقع پر راجندر نگر میں واقع گھر پر آئے تھے۔ انہوں نے بتایا ہ بدھ کی رات کو داروغہ نے کمرے میں پھانسی لگاکر خودکشی کرلی۔ خودکشی کی وجہ کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی ہے اور خودکشی کے اسباب کی جانچ کررہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest