سرینگر میں مسلح تصادم جاری، ایک دہشت گرد ہلاک

سری نگر:کشمیر فوج اور دہشت گردوں کے درمیان جنگ جاری رہتی ہے۔ ابھی کچھ دنوں پہلے دہشت گردوں نے تین پولیس اہلکاروں کا اغوا کرکے ان کو بے دردی سے مار ڈالا تھا۔ اسکے بعد جوان نے بھی کئی دہشت گردوں کو مار گرایا تھا۔ آج بھی اسی طرح ایک تصادم جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے آری پل ترال میںپیش آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جاری مسلح تصادم میں اب تک ایک دہشت گرد کو ہلاک کیا گیا ہے۔ مقامی میڈیا نے پولیس ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ مسلح تصادم میں ایک غیر ملکی دہشت گرد کو ہلاک کیا گیا ہے۔دہشت گردں کو ہلاک کرنے کے لئے ایک رہائشی مکان کو دھماکہ خیز مواد سے زمین بوس کیا گیا ہے۔ قبل ازیں ریاستی پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا ’ترال کے ڈار گنائی گنڈ آری پل میں گذشتہ رات کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔ یہ تلاشی آپریشن مسلح تصادم میں تبدیل ہوچکا ہے‘۔
سرکاری ذرائع نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ڈار گنائی گنڈ آری پل نامی علاقہ میں دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق مصدقہ اطلاع ملنے پر فوج ، جموں وکشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس نے مذکورہ علاقہ میں گذشتہ رات تلاشی آپریشن شروع کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *