سری لنکا میں حجاب اور برقعہ پہننے پر پابندی

ایسٹر پر جو حملے ہوئے انھوں نے سری لنکا میں حجاب اور برقع کو مسئلہ بنادیا ہے اور اس حملے کی جو برق گری ہے وہ حجاب اور برقع پر ہی گری ہے حالانکہ یہ حملے بہت ہی دردناک تھے اور انمیں کئی سو لوگ مارے گئے تھےا س کے علاوہ 26 اپریل کو پولیس کی تلاشی مہم کے دوران ہوئی فائرنگ میں چھ بچوں سمیت 15 افراد ہلاک ہوگئے تھےلیکن اس کا مطلب یہ تو نہیں ہے کہ صرف برقعہ ہی اس حملے کی جڑ تھا  سری لنکا کابینہ نے ایسٹرکے موقع پر ہوئے دہشت گردانہ حملوں کے بعد ملک بھرمیں حجاب اوربرقع پر پابندی لگانے کی تجویز پیش کی تھی۔ جس کے بعد سری لنکا کے صدر نے احکامات جاری کرتے ہوئے ملک بھرمیں آج سے حجاب اوربرقع پرپابندی لگادی ہے۔ ان احکامات میں بتایاگیاہے کہ سری لنکا میں عوام کوتحفظ فراہم کرنے کے مقصد سے چہرہ  چھپانے اور برقع پہننے پرپابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہےچلئے دیکھتے ہیں اس فیصلے کے بعد سری لنکا کتنا محفوظ رہتا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest