سری لنکا میں دہشت گردانہ حملے ‘290 افراد ہلاک

کولمبو: سری لنکا میں اتوار کو ہوئے دہشت گردانہ حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 290ہوگئی جبکہ زخمیوں کی تعداد 500سے زیادہ ہے۔سری لنکا میں اتوار کو ایسٹر کے موقع پر ہوئے بم دھماکوں میں مارے گئے لوگوں میں پانچ ہندستانی بھی شامل ہیں۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اینٹونیو گوئٹرس نے سری لنکا میں دہشت گردانہ حملے میں مارے گئے لوگوں کے کنبوں کے ساتھ گہری ہمدردی ظاہر کرتے ہوئے حملے کے قصورواروں کو سز ا دلانے کی اپیل کی۔پولیس کے ترجمان ایس پی روون گنا سیکرا نے اس معاملہ میں اب تک 24مشتبہ افراد کو گرفتار کئے جانے کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جانچ جاری ہے اور پیر کی صبح دم بلا سے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ری لنکا کے وزیراعظم رانل وکرم سنگھے نے کہاکہ گرفتار کئے گئے تمام مشتبہ افراد مقامی شہری ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram