سوپور میں مڈبھیڑ،لشکر کا جنگجو ڈھیر

سرینگر:جموں و کشمیر میں بارہمولہ ضلع کے سوپور میں بدھ کو سلامتی دستوں کے محاصرہ اور تلاشی مہم کے دوران ہوئی مڈبھیڑ میں لشکر طیبہ کا مطلوب جنگجو مارا گیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سلامتی دستوں نے سوپور میں صبح مشترکہ مہم شروع کی تھی۔اس دوران سلامتی دستوں کے ساتھ ہوئی مڈبھیڑ میں لشکرطیبہ کا جنگجوماراگیا۔ذرائع نے بتایا کہ مارےگئے شخص کی شناخت لشکرطیبہ کےجنگجو آصف کے طورپر ہوئی ہے۔یہ شمالی کشمیر میں کئی سرگرمیوں میں مطلوب تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest