چودھری فواد حسین نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ فیس بک کو اپنا دفتر کھولنے کے لئے مدعو کیا

اسلام آباد: پاکستان کے وزیر خارجہ چودھری فواد حسین نے کل یہاں ’ڈیجیٹل میڈیا کی اہمیت‘ پر منعقدہ ایک سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اشتہاری صنعت کی سالانہ آمدنی 7 ارب روپے ہے اور حکومت نے اپنے ایک تہائی اشتہارات ڈیجیٹل میڈیا کو دیا ہے۔انہوں نے میڈیا صنعت سے اس بات پر تحقیق کرنے کی اپیل کی کہ روایتی ذرائع ابلاغ پر ڈیجیٹل میڈیا کا کیا اور کتنا اثر ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اشتہارات کا دائرہ اب روایتی ذرائع ابلاغ سے ہٹ کر ڈیجیٹل میڈیا کی طرف منتقل ہورہا ہے اور یہ روایتی ذرائع ابلاغ کے لئے یہ ایک بڑا بحران ہے۔ اگر اس بحران سے نمٹنا ہے تو پھر میڈیا میں جدید ٹیکنالوجی کو اپنانا ضروری ہے کیونکہ پاکستانی پیشہ ور اب بھی ٹیکنالوجی سے زیادہ واقف نہیں ہیں۔مسٹر حسین نے کہا کہ حکومت نے ’ایسوسی ایٹیڈ پریس آف پاکستان‘ کو ’ڈیجیٹل سروس آف پاکستان‘ میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور حکومت اس پر 85 کروڑ روپے خرچ کر رہی ہے، لیکن یہ ایک بڑی بدقسمتی ہےکہ اس کے ملازمین میں سے اکثر کو اسے میل اکاؤنٹنگ چلانا نہیں آتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram